ہواوے موبائل کے بعد پیش خد مت ہے ہواوے سمارٹ گاڑیاں ۔۔۔۔۔۔ان میں کیا خصوصیات ہوں گی؟ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادینےوالی خبر

کچھ عرصے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہواوے نے امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اسمارٹ فون بزنس متاثر ہونے کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔اب اس حوالے سے ہواوے نے نمایاں یشرفت کرتے ہوئے ایچ آئی انٹیلی جنٹ آٹوموٹیو سلوشن متعارف کرادیا ہے۔یہ سسٹم ایک کمپیوٹنگ سسٹم، 4 ڈی امیجنگ راڈار، ایک خودکار ڈرائیونگ لیٹ فارم اور انٹیلی جنٹ تھرمل منیجمنٹ پر مشتمل ہے۔یہ سسٹم ہواوے کے تیار کردہ ہارمونی او ایس اور لیڈار چپ پر کام کرتا ہے اور اس میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔اس سسٹم کو متعارف کراتے ہوئے ہواوے

کے انٹیلیجنٹ آٹوموٹیو سلوشنز بزنس کے صدر وانگ جون نے کہا ‘اسمارٹ گاڑیوں میں انقلاب برا ہونے والا ہے اور ہواوے کی جانب سے مسلسل ایسی ٹیکنالوجیز پر کام کیا جارہا ہے جو اس شعبے کو آگے بڑھاسکیں گی’۔یہ سسٹم اس وقت سامنے آیا ہے جب ہواوے کی جانب سے اسمارٹ گاڑیوں کے شعبے میں قدم جمانے پر کام کیا جارہا ہے۔کمنی کی جانب سے ہر سال ایک ارب ڈالرز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، تاکہ امریکی پابندیوں سے اسمارٹ فونز بزنس اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی آمدنی میں کمی کی تلافی کی جاسکے۔وانگ جون نے بتایا کہ ہواوے کا انٹیلیجنٹ کار یونٹ 5 ہزار ملازمین پر مشتمل ہے جن میں سے 2 ہزار خودکار ٹیکنالوجیز پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ ہواوے کی جانب سے خود گاڑیاں تیار نہیں کی جارہی اور وہ بس دیگر اسمارٹ کار ٹیکنالوجیز پر کام کررہی ہے، تاکہ دنیا بھر میں کام کرنے والی کمنیوں کو ہارڈویئر پرزہ جات اور سافٹ ویئر فراہم کیے جاسکیں۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک سلائر کے طور ر کام کرکے ہواوے گاڑیاں تیار کرنے والی متعدد کمپنیوں سے شراکت داری کرکے اسمارٹ گاڑیوں کے لیے درکار ٹیکنالوجیز تیار کرسکے گی، جس کے چین اور دنیا بھر میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں میں اس طرح کی ٹیکنالوجی کی طلب بہت زیادہ ہے۔فروری میں رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہواوے کی جانب سے چونگ چنگ چین گن آٹوموبائل کارپوریشن اور دیگر کمپنیوں کے پلانٹس میں الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن کے لیے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ہواوے کے ایک ترجمان نے الیکٹرک گاڑیوں کے ڈیزائن یا ان کی تیاری کے منصوبے کی تردید کیبعد ازاں بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ہواوے گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی نہیں اور اس کا مقصد کمپنیوں کو پرزہ جات فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ہواوے نے سام سنگ سے دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز چھین کر اپنے نام کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved