اس موسم گرما ’تخم بالنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیں،شہریوں کیلئے زبردست خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہم میں سے بہت سے لوگ تُلسی کے بیج کے استعمال اور اُس کے قدرتی غذائی فوائد سے بےخبر ہیں، تلسی کے بیج جو عام طور پر ’تخم بالنگا‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، یہ موسم گرما میں ہمارے جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں۔موسم گرما میں تخم بالنگا کا شمار غذائیت بخش غذاؤں میں ہوتا ہے، اس کے استعمال سے ناصرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ یہ نظامِ ہاضمہ بہتر کرنے اور ایکنی جیسے مسائل سے ہماری جِلد کو محفوظ رکھنے کے لیے مفید ہوتا ہےآپ تخم بالنگا کو مختلف مشروبات میں شامل کرکے پی سکتے ہیں

جیسے لیموں پانی، فالودہ، ٹھنڈائی وغیرہ لیکن مشروبات میں شامل کرنے سے پہلے اسے کچھ دیر کے لیے سادے پانی میں بھگو کر رکھنا ہوتا ہے۔یہاں ماہرین تخم بالنگا کے صحت سے متعلق کچھ فوائد بتا رہے ہیں جن کے بارے میں جاننے کے بعد آپ یقیناََ ان جادوئی بیجوں کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تخم بالنگا کے استعمال سے ہمارا نظامِ ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، یہ ہماری آنتوں کا صاف کرتا ہوں اور قبض جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرتا ہے، اس کے ساتھ ہی تخم بالنگا تیزابیت، سینے کی جلن اور متلی کو بھی ختم کرتا ہے۔ہیٹ ویو کی بدترین صورتحال میں ماہرین تخم بالنگا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم کی گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے، اسی وجہ سے تخم بالنگا کو قدرتی ’کولینٹ ایجنٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔تخم بالنگا میں قدرتی طور پر ذہنی تناؤ کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ہمارے جسم پر اس کے حیرت انگیز پرسکون اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو کسی حد تک اروما تھراپی سے ملتے جلتے ہیں۔ لہٰذا، تخم بالنگا کو اپنے روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے سے ذہنی تناؤ کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔تخم بالنگا غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، آپ کی معمول کی غذا میں تخم بالنگا کو شامل کرنے سے تمام گمشدہ کاربوہائیڈریٹ، پروٹین،غذائی ریشے، وٹامنز اور معدنیات کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ تخم بالنگا آپ کے دل کا بہترین دوست بن سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے ہمارے خون کے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور امراضِ قلب کے جان لیوا مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved