گل قند کے استعمال کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلاب کی پتیوں سے بننے والی میٹھی غذا گل قند کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں بہتر نیند، قبض سے نجات، تیزابیت، اپھار جیسی بے شمار شکایات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق گلاب کے پھول کی پتیوں سے بنی خوش ذائقہ گل قند مٹھائی کے استعمال کرنے کی متعدد وجوہات اور صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، گل قند کو کھانے کے بعد بطور میٹھا کھایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں انسان تیزابیت اور درد جیسی شکایات سے بچ جاتا ہے۔گل قند تاثیر میں ٹھنڈی ہونے کے نتیجے

میں اس کے استعمال سے انسان گرمیوں میں لو اور ہیٹ ویو سے بچ جاتا ہے، گرمیوں میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے کچھ مقدار میں گل قند کھالی جائے تو شوگر اور لو بلڈ پریشر سے کافی حد تک نجات مل سکتی ہے۔گلاب کے پھول کی پتیاں دھو کر سکھالیں، اب کانچ کے ایئر ٹائٹ جار میں ان پتیوں کی ایک تہہ بچھائیں اور پتیوں کے اوپر ایک تہہ چینی کی لگا دیں اور اس کے اوپر دوبارہ پتیاں بچھا دیں۔اس ایئر ٹائٹ کانچ کے جار کو روزانہ تیز دھوپ میں 6 گھنٹوں کے لیے رکھیں اور 6 گھنٹوں کے بعد چھاؤں میں محفوظ کر لیں، یہ عمل 25 سے 30 دن تک دہرائیں، روزانہ کی بنیاد پر گل قند کو اچھی طرح مکس بھی کریں۔جب پھول کی پتیوں میں موجود چینی اچھی طرح سے مکس ہو کر شیرے کی شکل اختیار کر لے تو سمجھ جائیں کہ اب گل قند استعمال کے لیے تیار ہے۔مصروف اور تھکاوٹ سے بھر پور دن گزارنے کے بعد جب پر سکون نیند کی ضرورت ہو تو گل قند کا ایک چمچ یا حسب ذائقہ ایک گلاس دودھ میں ملا کر پی لیں، گرمیوں میں پر سکون نیند کا یہ سستا ترین حل ہے۔گھر میں کا م کاج کے دوران یا باہر جاتے ہوئے ٹھنڈے پانی کی بوتل میں گل قند ملا لیں اور اس کا استعمال کریں، گل قند کے پانی سے لو لگنے یا پانی کی کمی سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق گل قند کا پان کے پتے کے ساتھ استعمال کے بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سرفہر ست وٹامنز اور منرلز کا بہتر طریقے سے ہضم ہونا ہے، گل قند کا پان کے پتے کے ساتھ استعمال کے نتیجے میں آئرن کی مقدار بھی حا صل ہوتی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved