حکومت نے کن افراد کو پہلی فرصت میں کوروناویکسین لگوانے کی ہدایت کردی؟شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ریاض(نیو زڈیسک) سعودی حکومت نے شوگر کے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں کورونا ویکسین لگوا لیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض کورونا کا شکار ہوجائیں تو زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔ترجمان نے ایسے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی کورونا ویکسین لگوائیں، سعودی عرب میں مجموعی طور پر ویکسین کی 81 لاکھ 39 ہزار 273 خوراکیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مملکت میں ویکسینیشن کے لیے اوقات

کار دائرہ وسیع کررہے ہیں۔ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، وائرس لگنے کی صورت میں متاثرین خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز کو کسی صورت ترک نہ کریں۔ اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرتعلیم شفقت محمود نے 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، جولائی یا اگست میں امتحانات لیے جاسکتے ہیں، طلبہ کو جنوری تک جامعات میں داخلہ مل سکے گا، مئی کے تیسرے ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق این سی اوسی اجلاس کے بعدوفاقی وزیر اسدعمر، وزیرتعلیم شفقت محمود ، فیصل سلطان میڈیابریفنگ میں بتایا کہ اے اولیول ، نویں دسویں کے امتحانات کے حوالے سے این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔فیصل سلطان نے کہا کہ بیماری کی شدت نہ صرف تیز ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے، اسی پس منظر میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا، 27 اپریل تک تیزی سے بیماری میں اضافہ ہوا ہے، ہم ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ ہمیں بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔15جون تک آج سے لے کر تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، نویں دسویں کے امتحانات مئی کے آخر میں شروع ہونے تھے، لیکن اب وہ نہیں ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ بیماری کا جائزہ لیں گے، فیصلہ کریں کہ امتحانات کو مزید آگے لے کرجانا ہے یا ان کو انعقاد کروانا ہے، یونیورسٹیز کے ساتھ بھی ہم نے طریقہ کار طے کیا ہے، اولیول کے امتحانات اکتوبر نومبر میں ہوں گے، جو بچے پاکستانی یونیورسٹیز میں جانا چاہتے ہیں جنوری میں داخلے ہوں گے تاکہ ان کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔مزید برآں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ اگر کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد میں بہتری نہیں آئی تو باقی کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،آکسیجن پلانٹس کا باقاعدگی سے معائنہ ہورہا ہے اور اگر طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو نان کمرشل انڈسٹری سے آکسیجن کے حصول کا طریقہ بھی ہمارے پاس موجود ہے،میڈیکل آکسیجن کی درآمد کے لیے گفت و شنید جاری ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved