زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ کیپ حاصل کرنیوالے آف اسپنر ساجد خان کون ہیں؟ کرکٹ شائقین کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی

ہرارے(نیو زڈیسک)زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر ساجد خان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا ہوگیا۔آج زمبابوے کیخلاف ڈیبیو کرنے والے ساجد خان پاکستان آرمی کے شہید لانس نائیک غلام نبی کے بیٹے ہیں، ساجد خان پاکستان کی ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے دو سو چوالیسویں کھلاڑی ہیں، پچھلے سال قائداعظم ٹرافی میں 67 وکٹوں کی ٹاپ پرفارمنس کا صلہ ساجد خان کو ٹیسٹ کیپ کی صورت میں دیا گیا۔ڈیبیو کیپ پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آف اسپنر ساجد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آف اسپنر ساجد

خان نے ٹیسٹ ڈیبیو پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی لمحات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، آج چودہ سالہ جدوجہد کا صلہ ملا، پاکستان کی جانب سے کھیلنا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر سب سے زیادہ خوشی میری والدہ کو ملی ہوگی کیونکہ وہ ہروقت میری کامیابی کے لئے دعاگو رہتی ہیں، ان کی دعاؤں کی بدولت میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔ پیپلزپارٹی اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ۔۔۔!!!دروازے کھلے ہیں ،لیکن شرط پوراکرنا ہوگا،مولانا کے بیان نے کھلبلی مچادی اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے اور اس کے لیے اتحاد کے دروازے کھلے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں پر تیار نہیں ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے میرا اسمبلیوں سے حلف نا لینے کا مطالبہ نا مان کر اپنا نقصان کیا، اگر اپوزیشن ارکان کچھ عرصےحلف نا اٹھاتے تو معاملات کی نوعیت کچھ اور ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے پی ڈی ایم سے استعفے منظور نہیں کیے، پیپلز پارٹی اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے، لیکن ہماری شرط پر سوچ بچار کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے لیے اتحاد میں شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں، اگر پیپلز پارٹی ہمارا مؤقف تسلیم کر لے تو ہم سینیٹ میں ان کے اپوزیشن لیڈر کو تسلیم کر سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے این پی بھی باپ سے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی سے ناراض ہے، اے این پی کی قیادت کو کسی دباؤ کی وجہ سے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرنا پڑا۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے اتحاد کے دروازے کھلے ہیں، جو ہم نے وضاحت طلب کی تھی وہ دے دیں تو معاملات آگے چل پڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد برقرار ہے اور عید کے بعد اس کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، پی ڈی ایم میں اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے، عید کے بعد بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے، موجودہ پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی آپشن نہیں، انتخابی اصلاحات کے لیے ایسی قومی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے جس میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہو۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور عارف علوی کے رہنےکا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved