ایپل نے فیس بک کا حقہ پانی بند کردیا۔۔۔۔سوشل میڈیا سائٹ کو بڑا نقصان اٹھاناپڑا گیا

سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے وال اسٹریٹ کی سہ ماہی آمدنی اور منافع کی توقعات کو شکست دے دی ہے جس کے تحت عالمی وبا کے دوران آن لائن شاپنگ کے باعث فیس بک کی آمدنی میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ،عالمی وبا کے دوران صارفین کی آن لائن شاپنگ کے ذریعے فیس بک کی آمدنی میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے پیش نظر دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اشتہارات میں اضافے کے لیے ای کامرس خصوصیات پر توجہ مرکوز کرے گی۔رپورٹ کے

مطابق توسیع شدہ تجارت میں فیس بک کا حصص 6.5 فیصد کے اضافے سے 326 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک پریس کانفرس میں کہا کہ ہمیں ایک مکمل تجارتی خصوصیات سے بھرے پلیٹ فارم کے حصول کے لیے ایک لمباسفر طے کرنا ہے تاہم میں اس منزل تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہوں ۔مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ فیس بک کے صارفین 10 فیصد اضافے کے بعد2.85 بلین تک پہنچ گئے ہیں۔ایپل کی پرائیویسی پالیسی فیس بک کی آمدنی میں کمی کا سببفیس بک کی جانب سے حال ہی میں انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر میں ایپل کی نئی پالیسی فیس بک کی آمدنی میں نمایاں کمی لاسکتی ہے، نئی پرائیویسی پالیسی ٹارگٹ اشتہارات کو مزید مشکل بنادے گی۔فیس بک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ آئی فون کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی فیس بک کے دوسرے سہ ماہی کی آمدنی پر اثر انداز ہوگی تاہم تیسرے اور چوتھے سہ ماہی کی آمدنی میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوسکتا ہے۔فیس بک نے ایپل کی ضروریات پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی فون ایپ ڈویلپز صارفین سے اشتہارات کے حصول کے لیے ایک مخصوص قسم کا ڈیٹا جمع کرنے کا سوال کررہے ہیں۔فیس بک کے بیان کے مطابق ایپل کی یہ تبدیلی فیس بک کو نقصان پہنچانے کاسبب بن سکتی ہے جس کے ذریعے فیس بک کی چھوٹی کمپنیاں متاثر ہوں گی جو ذاتی نوعیت کے اشتہار پر بھروسہ کرتی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved