خبردارلوٹ کرواپس مت آناورنہ جیل میں ڈال دوں گا،ترقی یافتہ ملک کے وزیراعظم نے آئی پی ایل کھیلنے والے اپنے ملک کے کھلاڑیوں کودھمکی دیدی

کینبرا(ویب ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ آسٹریلوی کھلاڑیوں پر بھاری پڑ گئی، 30کرکٹرز، کوچز اور کمنٹیٹرز بھارت میں پھنس کر رہ گئے، آسٹریلوی وزیر اعظم نے ملک واپس لوٹنے والے کھلاڑیوں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آسٹریلیا نے بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی اور احکاما ت کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی جس کی زد میں آسٹریلوی کرکٹرز بھی آگئے جو آئی پی ایل کیے لئے بھارت میں موجود تھے۔اس سے قبل دو کرکٹر دوحہ کے راستے

آنے والی پرواز کے ذریعہ آسٹریلیا پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر اب حکومت نے قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں، آسٹریلیا میں بھارت کے 12 کرکٹرز، گیارہ کوچ، چار کمنٹیٹر، دو امپائر اور سپورٹنگ سٹاف کے چار ارکان موجود ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص بھارت کے راستے ملک میں آیا تو اسے پانچ سال کے لیے جیل اور 3 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز جرمانہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹ کمنز سمیت 16 آسٹریلوی کرکٹر بھارت میں موجود ہیں جب کہ کوچز میں رکی پونٹنگ، سائمن کیٹچ، کمنیٹیٹر میتھیو ہیڈن، بریٹ لی اور مچل سالٹر لیگ کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ ایونٹ میں شامل ٹیم راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اینڈریو ٹائی ممبئی سے بذریعہ دوحا سڈنی کے لیے روانہ ہوئے جس کے بعد مزید دو آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔34 سالہ اینڈریو ٹائی نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے خدشات موجود ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے واحد کھلاڑی نہیں۔ بعض کھلاڑی اپنے گھر واپس جانے کے لیے دستیاب فلائٹس کے متعلق جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اینڈریو ٹائی کے بعد پیر کو ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی ایونٹ سے الگ ہو گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے فیصلے سے متعلق اپنی فرنچائز کو آگاہ کر دیا ہے۔زمپا اور رچرڈسن رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے تھے۔ کھلاڑیوں کی دست برداری سے متعلق فرنچائز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس آسٹریلیا جا رہے ہیں اور وہ ایونٹ کے بقایا میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved