ویلکم ،جی ایاں نوں۔۔لڑکی یا لڑکا۔۔؟۔۔ اقرا عزیز کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔۔۔مبارکباد دینےوالوں کا تانتا بندھ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز کے شوہر اور میزبان و اداکار یاسر حسین نے اہلیہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے۔یاسر حیسن نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد

رکھیں گے۔خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا کی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ کورونا کے بعد ایک اور بیماری پھیلنے کا خدشہلاہور(ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے انتہائی خوفناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت مختلف وائرسز کا شدید خطرہ ہے یہ بات بعید نہیں کہ کورونا وائرس کے بعد اس دنیا کو کوئی اور آفت آ گھیرے اس کے قوی خدشات موجود ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں مزید بیماریاں جنم لینے والی ہیں۔ عالمی سطح پر وبائی امراض کا پھیلنا عام ہوتا جا رہا ہے۔ ایبولہ، سوائن فلو اور کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری نے اس دنیا کا نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔یہ تمام وبائیں اس صدی کے آغاز میں پھوٹی ہیں۔ آبادی میں اضافہ اور جنگلی حیات کے مسکن میں تجاوزات کی وجہ سے بیماریوں کی انسان تک رسائی آسان ہو چکی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عصر حاضر کے انسان کو جس سے زیادہ خطرہ ہے وہ انفلوئینزا کی نئی اقسام ہیں۔خبریں ہیں کہ چین میں اب ایک نیا فلو وائرس دریافت کیا گیا ہے جس سے انسانوں کو فوری طور پر تو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اگر اس نے وبا کی شکل اختیار کرلی تو نوع انسانی کو اس کی صورت میں ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ کورونا وائرس کا چند جانوروں کے اندر پایا جانا بھی شدید خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ کچھ چمگادڑوں میں انتہائی ملک قسم کے سینکڑوں وائرس پائے جاتے ہیں۔ان میں سے کچھ وائرس اپنی شکل تبدیل کرکے انسانوں پر حملہ آور ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر ان وائرسز نے انسانوں پر حملہ کر دیا تو اس سے نئی عالمی وبا جنم لے سکتی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی خطرہ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی بھی ان وباؤں کو پھوٹنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ دنیا میں بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے بیماریاں پھیلانے والے کیڑوں جیسا کہ مچھر کو پروان چڑھنے کا موقع مل جائے گا۔جانوروں کے اندر 17 لاکھ سے زائد نامعلوم وائرسز موجود ہیں۔ انسانیت کو لاحق سب سے بڑے خطرے کا پتا چلانے کیلئے عالمی سطح پر تحقیق کی ضرورت ہے۔سائنسدانوں نے مہلک وائرسز تلاش کرنے کیلئے مزید فنڈنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ کووڈ 19 کا اثر کئی سال تک برقرار رہے گا اور ہمیں ایسی بیماری کیساتھ ہی زندہ رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی کیونکہ ہم مستقبل کے خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved