افطاری سے قبل بڑی خوشخبری ۔۔۔۔ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ۔۔۔۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی کے باعث گھریلو سلنڈر 300 روپے اور کمرشل سلنڈر 1250روپے سستا ہوگا۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے

47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110 روپے فی کلو ہوگی۔ مفت کے گریڈ۔۔ وزیرتعلیم شفقت محمود ایک بار پھر میدان میں آگئے۔۔امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان۔۔ طلبہ ووالدین کے کام کی خبر اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اب کسی طالبعلم کو مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے بلکہ امتحانات ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ جو بچے امتحان دیں ان کو داخلہ مل جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دیے جائیں گے کیونکہ اس طرح پڑھے لکھے بچوں کی محنت ضائع ہوتی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے۔ کورونا کی تیسری لہر کا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں صرف میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا شریک ہوتے ہیں اور تمام فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔شفقت محمود نے بتایا کہ گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے اور اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ میں پاس ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے اور نہیں پتا کل کیا ہو گا۔ کیمبرج کے طلبا کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات منعقد کیے اور برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لیے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں تاہم کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں۔ امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو۔شفقت محمود نے کہا کہ رسک ہر چیز میں ہے ایس او پیز کے ساتھ امتحانات ہوں گے، پہلے جو صحت پر شور مچارہے تھے اب کہہ رہے ہیں بغیر امتحان پاس کردو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved