اسمبلیاں تحلیل ۔۔۔نئے الیکشن ۔۔۔وزیراعظم عمران خان کا اچانک اعلان۔۔۔۔۔ ایسا انکشاف کہ پوری قوم اور پوزیشن کو سرپرائز مل گیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 خطرناک ہے ، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنےکا اعلان کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیر اعظم کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان خود بھی پریشان ہے جب کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد ختم ہو چکا ہے، اس صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان

کا خیال ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد شاید وہ دوبارہ مقبولیت حاصل کریں گے ، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ حالات یہ ہیں کہ یہ تقریباً 8 ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں ، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا۔اسی حوالے سےسینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑیں گے توعدم استحکام مزید پیدا ہوگا، کورونا بحران کی صورت میں وزیراعظم کو اسمبلیاں توڑنے کی بات نہیں کرنی چاہیے، بحرانوں میں ہی لیڈر بنتے ہیں، اسد عمر کے بیان پر ابھی تک کوئی تردید بھی نہیں کی گئی ، ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر بات کی اپوزیشن کو دعوت بھی دی، متضاد اطلاعات ہیں کہ جہانگیرترین انکوائری میں ڈاکٹر رضوان کی واپسی ہوگئی ہے، علی ظفر بھی کررہے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسد عمر کی بات پر وضاحت نہیں ہے ، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں وزیراعظم اکثر کہتے ہیں میں اسمبلیاں توڑ دوں گا ، حال ہی میں جب وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے جارہے تھے تو اس وقت بھی وزیراعظم کا اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ تھا، لیکن ان کواعتماد کا ووٹ مل گیا ، وزیراعظم اسمبلیاں توڑیں گے تو پھر کیا ہوگا؟ یہ بات وزیراعظم کو کرنی ہی نہیں چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved