پنشن لینے کے لیے جانے والے غریب شخص نے انوکھاماسک پہن لیا،دیکھ کرہرکوئی حیران

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ایک غریب شخص ماسک نہ ہونے پر پرندے کا گھونسلہ پہن کر پنشن لینے پہنچ گیا ،عمر رسیدہ شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا یہ چرواہا ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہے جو ملک میں کرونا کی دوسری اور انتہائی تشویشناک لہر سے لڑتے ہوئے ضروری سامان رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ میکالا نامی شخص کو اپنی پنشن لینے کے لئے سرکاری دفتر جانا پڑا لیکن اس کے پاس ماسک نہیں تھا۔ بھارت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہ یہ بات

جانتا تھا کہ اسے چہرہ ڈھانپے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی لہذا اس نے جگاڑ نکالی کہ ماسک کی جگہ پرندے کا گھونسلہ پہن لیا۔ یہ گھونسلہ چڑیا کی ایک قسم ویوربرڈ کا ہے جس نے اپنی ساخت کی بدولت ماسک کا کام بخوبی سرانجام دیا۔اس منفرد ماسک کے ساتھ سرکاری دفترجانے والے میکالا نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور اس کی تصاویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔ میکالا کی حالت زار دیکھنے کے بعد لوگ سرکاری دفاترسے ان لوگوں کیلئے ماسک اور کرونا سے بچاو کی دیگراشیا کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں جو انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اپوزیشن سے گٹھ جوڑ۔۔کپتان کے کتنے وزرا ان کے ساتھ مخلص ، وزرا کی چاہتے ہیں؟اندر کی خبر لیک ۔۔۔اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن یہ سمجھ رہی ہے کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت سے تعاون کے مفاد میں نہیں۔ایسی محاذآرائی تو 1990 میں بھی نہیں تھی۔جب 2013 کے الیکشن ہوئے تو اس میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔اس کو ہم صاف اور شفاف نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ مخلص نہیں۔حکومتی وزراء بھی یہی چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی رہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایکٹ اور آئین میں ترمیم میں بڑا فرق ہوتا ہے۔آئینی ترمیم پر آرڈیننس نہیں آ سکتا ایکٹ میں آرڈیننس آ سکتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے عوام ،سیاسی جماعتوں اوردانشور طبقے کا انتخابی عمل پراعتماد بڑھانے کیلئے انتخابی اصلاحاتی پیکیج تیار کیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اس بارے اپنا موقف واضح کرے ،انتخابی اصلاحات پیکیج کیلئے حکومت کے پاس سینٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت ہے تاہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کو بھی اس عمل میں شامل کریں، اپوزیشن کی ساری زندگی پرچیوں کی سیاست پر گذری ہے ،ملکی مفاد میں اپوزیشن پرچیوں کی سیاست سے باہر آئے اور انتخابی اصلاحات میں اپنا حصہ ڈالے۔وہ پیر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 22کروڑ عوام اور 5ویں بڑی ریاست میں یہ مسئلہ بار بار جنم لیتا ہے ،جب بھی انتخابات ہوتے ہیں نتائج پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے ، یہ مسائل تب تک حل نہیں ہونگے جب تک ہمارے اندر آگے دیکھنے اور بڑھنے کی صلاحیت نہیں ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved