صبورعلی اپنی منگنی پرکیوں روئیں؟ علی انصاری نے بتادیا

کراچی (ویب ڈیسک )اداکارہ صبورعلی کی بات پکی کے موقع پران کی روتے ہوئے ایک تصویرمداحوں کے دل پگھلارہی ہے، منگیترعلی انصاری کا کہنا ہے کہ یہ تصویرہزار الفاظ سے زیادہ اہم ہے۔انسٹاگرام پرعلی نے رسم کے وقت کھینچی گئی تصویرشیئرکی جس میں وہ چہرہ نیچے کیے رورہی ہیں اور علی سجل کو ٹشو پکڑارہے ہیں لیکن خود ان کے چہرے پر بھی دکھ واضح ہے۔اداکار نے کیپشن میں لکھا ”یہ تصویرایک ہزار الفاظ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ، صبور کے چہرے پرگرنے والے آنسوؤں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی کمی کتنا محسوس کررہی ہے اور دل کی

گہرائیوں سے میں اپنے والد کویاد کر رہا تھا”۔علی نے مزید کہا ” جتنی ہماری خواہش تھی کہ وہ ہماری خوشیوں کا حصہ بنیں ، ہم دونوں جانتے تھے کہ وہ بہترجگہ پرہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی برکتیں نیچے بھیج رہے ہیں ”۔اداکار نے پیغام دیا کہ اپنے پیاروں کو عزت، اہمیت دیں اور ان کے ساتھ وقت گزاریں۔اس سے قبل صبور اور علی نے انسٹاگرام پر نجی تقریب کی تصویرفالوورز کیلئے شیئرکرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں صبورنے لکھا ‘ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفرشروع کرنے کو تیار ہوں ‘ ، جبکہ علی انصاری کا کہنا تھا کہ اس موقع پران کے ملے جلے جذبات ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خوش ہیں۔صبوراور علی نے زندگی کے اس اہم موقع پرلباس کے انتخاب میں مایوس نہیں کیا، صبورنے ٹی پنک ڈریس جبکہ علی نے سفید چکن کاری کرتے کا انتخاب کیا تھا۔سارہ خان،کنزہ ہاشمی، ہانیہ عامر، نیلم منیرخان، حرامانی، صحیفہ جبار خٹک ، فلک شبیر، کبریٰ خان ، زویا ناصرسمیت دیگر شوبزساتھیوں نے صبور اورعلی کو مبارکباد دی۔ متحدہ عرب امارات نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیادُبئی(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے۔ عید الفطر کی آمد میں اب چند روز ہی باقی بچے ہیں۔ عید سے پہلے ہر کوئی متجسس ہوتا ہے کہ اس اسلامی تہوار پر کتنی تعطیلات ملیں گی۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق اس بار چاند کی رویت کے حساب سے چار یا پانچ تعطیلات ہوں گی۔فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومین ریسورسز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 29 رمضان المبارک سے لے کر 3 شوال المکرم تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ https://twitter.com/FAHR_UAE/status/1389458888777474049اگر رمضان المبارک اس بار 29 روزوں کا ہوا تو ایسی صورت میں 11مئی (منگل) سے لے کر 14 مئی (جمعة المبارک) تک چار دن کی تعطیلات ہوں گی۔البتہ اگر رمضان کے پورے 30 روزے ہوئے تو ایسی صورت میں سرکاری ملازمین کو 11مئی سے 15 مئی (ہفتہ) تک پانچ روز کی تعطیلات ہوں گی۔اس حوالے سے سرکاری ملازمین کو چاند کی رویت کا انتظار کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اماراتی حکام کے مطابق اس بار رمضان المبارک کے روزے پورے 30 ہونے کا امکان ہے۔ ۔مختلف ماہرین فلکیات کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ امارات سمیت متعدد خلیجی ممالک میں شوال کا چاند 12 مئی کو نظرآئے گا اس لیے عید الفطر 13 مئی کو منائی جائے گی۔مشہور اماراتی ماہر فلکیات اور عرب یونین فار آسٹرولوجی اینڈ سپیس سائنسز کے رُکن ابراہیم الجروان نیبھی پیش گوئی کی ہے کہ اس بار یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا، جس کی وجہ سے عید الفطر 13 مئی 2021ء کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کا ہوگا۔جبکہ یکم ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے، ایسا ہونے پر عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔ جبکہ حج ایک روز قبل 19جولائی کو ہو گا۔جبکہ یکم ہجری 10 اگست بروز منگل کو ہونے کا بھرپور امکان ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved