عوام کیلئے بڑی خوشخبریاں۔۔۔آئندہ بجٹ میں کتنا ریلیف ملے گا۔۔ ؟تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔۔؟ شیخ رشید کے دعوے سے عوام کی دل باغ باغ ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی،عوام کو بڑی حد تک ریلیف دیا جائے گا ۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے کابینہ اجلاس کے اختتام پذیر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے رمضان المبارک میں قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی اور معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی منظوری دیدی ہے تاہم معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں عوام کو

خوشخبریاں ملیں گی اور عوام کو بڑی حد تک ریلیف دیا جائے گا ۔ ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں1600 سے 3000 تک کا اضافہلاہور(ویب ڈیسک )مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں1600 سے 3000 تک اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متوسط طبقے کی سواری موٹرسائیکل بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے، اٹلس ہنڈا نے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا، ہںڈا سی 125 کی قیمت 3000 روپے اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار500 روپے کی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سی ڈی 70 سی سی موٹر سائیکل 1600 روپے بڑھ کر 84 ہزار500 روپے کی ہوگئی، سی ڈی100 سی سی 3000 بڑھا کر 1 لاکھ17 ہزار500 روپے کی کردی گئی، ہنڈا کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں جبکہ قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز بھی سر پکڑ کے بیٹھ گئے ہیں جو کورونا وبا کے باعث کاروبار نہ ہونے سے پہلے ہی پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ ماہ جنوری میں ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا تھا، سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 روپے، ہنڈا 125 کی قیمت میں تین ہزار، ہنڈا 125 سیلف سٹارٹ کی قیمت میں 3400 روپےاضافہ کیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved