انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔!!!صبح صبح انتہائی افسوسناک خبر آگئی ، 119 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے،میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،ملکی فضا سوگوار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 119 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 643، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 99، بلوچستان میں 22 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341، اسلام آباد میں 76 ہزار 696 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 کیسز

رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 838 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 38 ہزار 727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 211 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 119 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 741، سندھ میں 4 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 466، اسلام آباد میں 698، بلوچستان میں 239، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 491 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مہنگائی کا خاتمہ۔۔ چینی کی قیمت میں مزید 20سے 23روپے فی کلو کمی ۔۔ قیمت کتنی رہ گئی۔۔؟ عوام کیلئے شاندار خبراسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کیفی کلو قیمت میں 20 روپے سے 23 روپے تک کمی آگئی ہے۔اسکندر خان کے مطابق چینی کے ایکس ملز ریٹ میں بھی کمی آگئی ہے جس کے ایکس ملز ریٹ 78 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین اسکندر خان کا کہنا ہے کہ 78 روپے فی کلو چینی میں 14 روپے ٹیکس بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ گنےکی خریداری میں مڈل مین کا کردار ختم کرنےکے حکومتی اقدام کے مثبت اثرات سامنےآئے ہیں جب کہ گنے کی قیمت 200 روپے برقرار رہنے سے بھی چینی کی ایکس ملز ریٹ میںکمی واقع ہوئی۔اسکندر خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اس وقت چینی 200 روپے فی کلو ہے لہٰذا چینی کی قیمت کم کرنے کے لیے افغانستان باڈرز پر سختی کرنا ہوگی جب کہ حکومت گڑ کی افغانستان برآمد روکے کیونکہ گڑ کی آڑ میں افغانستان چینی اسمگل ہوتی ہے۔ دوسری جانب 44 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کا امکان موجود ہے۔پلس کنسلٹنٹ کے جاری کردہ نئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے؟ تو اس کے جواب میں 44 فیصد افراد کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ نتقسیم ہو سکتی ہے جب کہ 32 فیصد افراد نے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔ پلس کنسلٹنٹ کے اس سروے میں 2011 افراد سے رائے لی گئی اور اس میں سطح اعتماد 95 فیصد جب کہ غلطی کی گنجائش 2 اعشایہ 06 فیصد ہو سکتی ہے۔اسی سروے میں لوگوں سے یہ بھی پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھارتی مؤقف ہے یا سیاسی بیان؟اس پر سروے میں شامل افراد میں سے51 فیصد کہنا تھا کہ نواز شریف کی تنقید بھارتی مؤقف ہے جب کہ 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بیان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved