”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمرا ن خان نے عوام کے سوالات پر براہ راست جوابات کے سیشن کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دفتر خارجہ اور سفارتخانے بہتر ین کام کر رہاہے ، ایسا محسوس ہوا جیسے پورے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہاہوں لیکن ایسا نہیں ہے ، وہ بہترین کام کر رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک چیز کہنا چاہتاہوں کہ ہمارے سفارت خانے اور دفتر خارجہ نے بہت زبردست کام کیاہے ، انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بہت بہترین انداز میں اٹھایا ہے ، اصل میں وہ پروگرام براہ راست نہیں جاناچاہیے تھا ، اس کے

تھوڑے سے پوائنٹس بھیجے جانے چاہیے تھے ، ایسے لگا جیسے پورے دفتر خارجہ کو بھی برا بھلا کہہ رہاہوں ، ایسا نہیں ہے ، وہ زبردست کام کر رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی کے ما تحت ایک پورٹل بنایا جائے گا ، شاہ محمو د کے ماتحت خصوصی افسر ہو گا جو ساری شکایات ایمبیسی حل نہیں کرتی وہ یہاں آئیں گی ، کسی بھی اوورسیز کو مسئلہ ہو تو وہ شاہ محمود کے زیر انتظام چلنے والے پورٹل پر اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی ایمبیسی میں بھی جا سکتے ہیں اور وہ وزیراعظم کے پورٹل پر بھی اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی قونصلر سروسز کو ھیک کرناہے اور دوسرا بیرونی سرمایہ کاری پر بھی کام کرناہے ، باہر جو پاکستانی سرمایہ کارہیں انہیں پوری طرح پاکستان کی کامرس منسٹری کے ساتھ لنک کریں گے ، اب ہم پاکستان کو اٹھا رہے ہیں اور صیحح راستے پر لگ گیاہے ، سفارتخانے سرمایہ کاروں کیلئے بھی خدمات فراہم کریں گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved