ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیئے جس دوران ایک شہری نے پوچھ لیا کہ آپ عمرہ کر کے آئے ہیں ایمانداری سے بتائیں کہ آپ اپنے مشیروں اور وزیروں سے مطمئن ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا سمجھیں کہ میر ی ٹیم کے گیارہ کھلاڑی ہیں ، ہر کوئی سپر سٹار نہیں ہوتا، جو کھلاڑی بری کارکردگی دکھائے گا اسے باہر کر کے دوسرے کو لے آؤں گا ۔وزیراعظم عمرا ن خان سے شہری نے براہ راست کالز کے سیشن میں تین سوالات کیئے کہ ” کورونا کی وجہ سے خریداری کے وقت میں کمی کی

گئی جس کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھ گیا تھا اور کورونا کا مسئلہ بڑھ گیا ، دوسرا ویکسین سینٹر میں طریقہ کار بہت دھیما ہے جس کے باعث تین سے چار گھنٹے کا وقت لگ جاتاہے ، تیسرا سوال یہ تھا کہ میں عمران خان سے پوچھنا چاہتاہوں کہ آپ ابھی تازہ تازہ عمرہ کر کے واپس آئے ہیں ایمانداری سے بتائیں کہ آپ اپنے مشیروں اور وزیروں سے مطمئن ہیں ؟ وزیراعظم عمرا ن خان شہری کا تیسرا اور آخری سوال سن کر مسکرائے اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بازاروں کی ٹائمنگ سے متعلق کافی گفتگو ہوئی ہے کہ ہم کیا کریں ، ایک طرف ہم چاہتے ہیں کہ رش نہ ہو ، شاپنگ کا وقت کم کر دیں لیکن جب وقت کم کرتے ہیں تو رش زیادہ ہو جاتاہے ، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگوں کو جمع نہ ہونے دیں ، این سی او سی میں بھی اس پر بات ہو تی ہے ، ماہرین اس پر مشاورت کرتے ہیں ، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عید کی چھٹیوں میں احتیاط کر لیں تو بہت فائدہ ہوگا ور نہ ہمیں مشکل کام کرنے پڑیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ 22 کروڑ لوگ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ،اس وجہ سے نریندر مودی لاک ڈاؤن لگانے سے ڈ ر رہاہے ۔عمران خان نے دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں کورونا ویکسین بنائی جائے اور انشاءاللہ خوشخبری دیں گے ۔ وزیراعظم نے شہری کے وزیروں اور مشیروں سے متعلق تیسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے ہے کہ میری ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہیں ، ہر کوئی سپر سٹار نہیں ہوتا ، کوئی اچھا کرتاہے اور کوئی بر اکرتا ہے ، جو بہت برا کرتاہے اسے ٹیم سے نکال کر دوسرے کو لے آتے ہیں ، ہمارے کوئی وزراءزبردست کام کر رہے ہیں ، اگر وزراءاچھا کام نہیں کریں گے تو ٹیم بدلنی پڑے گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے
پاکستان میں آندھی طوفان نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں،متعددزخمی، افسوسناک خبر
آندھی کیساتھ بارشیںاور۔۔۔۔۔کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں ابھی سے تیاری کرلیں
فوری سکولز پہنچو۔۔ اب مزید سکولز بند نہیں رکھ سکتے ۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کردیا، طلبا کیلئے بڑی خبر

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved