دال کے دانے جیسا زندہ، مصنوعی اور دھڑکتا ہوا دل تیارکرلیاگیا

ویانا(ویب ڈیسک ) آسٹریا کے سائنسدانوں نے زندہ انسانی خلیوں پر مشتمل، ایک ایسا ننھا منا مصنوعی دل تیار کرلیا ہے جس کی جسامت دال کے

ایک دانے جتنی ہے اور وہ دھڑکتا بھی ہے۔اگرچہ اس سے پہلے بھی زندہ انسانی خلیات پر مشتمل، چھوٹے چھوٹے مصنوعی دل بنائے جاچکے ہیں

لیکن مذکورہ پیش رفت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مصنوعی دل کے خلیوں نے اپنے آپ کو خود ہی ترتیب دے کر یہ شکل اختیار کی اور دھڑکنا بھی شروع کردیا۔اس سے پہلے تک تجرباتی طور پر جتنے بھی مصنوعی دل سمیت جتنے بھی ننھے ننھے اعضاء بنائے گئے، ان میں زندہ خلیوں کو مطلوبہ ساخت والے حیاتی کیمیائی سانچوں (scaffolds) میں رکھ کر ان کی تعداد بڑھائی جاتی تھی، یہاں تک کہ وہ سانچے والی شکل اختیار کرلیتے جبکہ سانچہ تشکیل دینے والا مادّہ تحلیل ہو کر ختم ہوجاتا۔آسٹریا کے ماہرین نے اس مقصد کےلیے ہر فن مولا ’’خلیاتِ ساق‘‘ (Stem Cells) استعمال کیے جبکہ کچھ مخصوص حیاتی کیمیائی تعاملات (بایوکیمیکل ری ایکشنز) سے استفادہ کیا گیا جنہیں ’’پاتھ ویز‘‘ کے تکنیکی نام سے جانا جاتا ہے۔ان پاتھ ویز نے خلیاتِ ساق کو اس قابل بنایا کہ وہ تقسیم اور تبدیل ہو کر، ازخود ترتیب پائیں اور ننھے منے، دھڑکتے ہوئے دل میں تبدیل ہوسکیں۔یہ طریقہ اس سے پہلے تجرباتی طور پر چھوٹی چھوٹی آنکھوں اور دماغ کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔البتہ، حالیہ تجربات میں بطورِ خاص اُن پاتھ ویز کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے ذریعے خلیاتِ ساق میں تقسیم کے ساتھ ساتھ تبدیلی بھی واقع ہوتی ہے تاکہ وہ کسی خاص عضو کو فعال بنانے والے خلیوں میں بدل سکیں۔واضح رہے کہ دل وہ پہلا انسانی عضو ہے جو حمل ٹھہرنے کے بعد نہ صرف وجود میں آتا ہے بلکہ اپنا کام بھی سب سے پہلے کرنا شروع کردیتا ہے۔رحمِ مادر میں دل کی تشکیل 18ویں سے 19ویں دن میں شروع ہوجاتی ہے جو حمل کے تقریباً 22ویں ہفتے دھڑکنا اور خون پمپ کرنا بھی شروع کردیتا ہے۔نوٹ: آسٹریائی ماہرین کی یہ تحقیق ریسرچ جرنل ’’سیل‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے
پاکستان میں آندھی طوفان نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں،متعددزخمی، افسوسناک خبر
آندھی کیساتھ بارشیںاور۔۔۔۔۔کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں ابھی سے تیاری کرلیں
فوری سکولز پہنچو۔۔ اب مزید سکولز بند نہیں رکھ سکتے ۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کردیا، طلبا کیلئے بڑی خبر

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved