فیس بک اورانسٹاگرام میں کونسی بڑی تبدیلی ہونے والی ہے؟سوشل میڈیااستعمال کرنیوالے افرادکے لیے بڑی خبرآگئی

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے دو اہم ترین پلیٹ فارم، فیس بک اور انسٹاگرام نے اب ایک آپشن کا ٹیسٹ شروع کردیا ہے جس کے تحت

اگر آپ چاہیں تو دونوں پلیٹ فارم کی پوسٹس کے نیچے لائکس چھپا سکتے ہیں اور انہیں ظاہر کرسکتے ہیں۔اس سے قبل 2019 میں انسٹاگرام مے

لائکس کی تعداد چھپانے کی سہولت پیش کی تھی جس پر تنقید کی گئی تھی۔ لیکن اب انسٹاگرام نے کہا ہے کہ وہ لائکس نہ ہی چھپا رہا ہے اور نہ ہی ظاہر کررہا ہے بلکہ یہ اختیار صارف کو ہے کہ آیا ان میں سے وہ کسے اختیار کرتا ہے۔اس کےفوراً بعد ہی فیس بک نے کہا ہے کہ وہ بھی اس آپشن پرغور کررہا ہے۔ انسٹاگرام نے کہا ہے کہ ایک عرصے سے لائکس کی تعداد چھپانے یا ظاہر کرنے پر کام جاری تھا لیکن کووڈ 19 کی وبا کے بعد اس نے عوام اورصارفین کی اس ضمن میں مدد شروع کی ہے اور معلومات پہنچانے میں بھی معاونت کی ہے۔انسٹاگرام نے کہا ہے کہ جانچ کے دوران لوگوں سے مختلف رائے موصول ہوئی ہیں۔ انسٹاگرام نے بتایا کہ وہ لائکس کے معاملے میں بھیڑ چال کے خلاف ہے کیونکہ کسی پوسٹس پر لائک زیادہ ہوں تو لوگ بنا سوچے سمجھے لائک کرنا شروع کردیتے ہیں۔ اانسٹاگرام نے اعتراف کیا کہ لائکس نہ ملنے کا سب سے زیادہ اثر نوعمر لڑکے لڑکیوں پر پڑھ رہا ہے جو اپنے بڑوں کے مقابلے میں کم لائکس پر اداسی اور مایوسی کے شکار ہورہے ہیں اور اپنی پوسٹس کو ہٹادیتے ہیں۔ اس طرح ان کے نفسیات پر بھی اثرپڑرہا ہے۔اگرچہ ان دلائل میں وزن ہے لیکن انسٹاگرام نے لائکس کی تعداد بتانے یا نہ بتانے کا فیصلہ

صارفین کے ہاتھ میں دیدیا ہے۔ دوسری جانب فیس بک نے کہا ہے کہ وہ آئیندہ ہفتوں میں بعض منتخب صارفین یا ممالک میں اس آپشن کو کھولے گا۔تاہم لائکس حاصل کرنے کی اس دوڑ میں اب کئی کمپنیاں ملازمت، مالی فوائد اور دیگرفوائد حاصل کررہی ہیں۔ اس کے بعد اداروں نے بھی لائکس کی دوڑ میں شامل ہوکر یہ کام شروع کردیا ہے۔ تاہم انسٹاگرام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ٹیسٹ کب تک چلیں گے لیکن یہ بات طے ہے کہ اب فیس بک بھی اسے ضرور آزمائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved