وہ صحابی جن کے پیچھے رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی ۔۔ ایسا کب ہواور کیوں ہوا؟مسلمانوں کیلئے ایمان افروز تحریر

وہ صحابی جن کے پیچھے رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی ۔۔ ایسا کب ہواور کیوں ہوا؟مسلمانوں کیلئے ایمان افروز تحریر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وہ صحابیؓ کون ہیں جن کے پیچھے رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی۔ سوال :وہ کونسے صحابی ہیں جن کو یہ

شرف حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول ینے ان کے پیچھے نماز پڑھی ۔جواب : وہ ایک ہی صحابی ہیں جن کو یہ شرف حاصل ہے کہ ان کی امامت کے اندر اللہ کے رسول ﷺ نے ایک نماز ادا کی ہے ۔صحابی کا نام عشرہ مبشرہ میں سے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ یہ شرف ان کو حاصل ہے ۔ دلیل کیا ہے واقعہ کیا پیش ہوا تھا سنن نسائی کے اندر 109نمبر حدیث ہے بیان کرنے والے صحابی رسول مبیرہ بن شعبہ ؓ ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ایک سفر پر جارہے تھے رات کا وقت تھا اللہ کے رسول ﷺ قافلے سے علیحدہ ہوکر قضائے حاجت کیلئے چلے گئے لیکن جو پیچھے صحابہ کرام ؓ تھے ان کو معلوم نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کہاں گئے ہیں ۔کچھ تاخیر ہوگئی ادھر فجر کی نماز کا وقت ہوگیا ۔جو صحابہ کرام ؓ تشریف فرما تھے کہ انہوں نے سمجھا کہ اللہ کے رسولﷺ کسی اور جگہ پر چلے گئے ہیں واپس نہیں آئیں گے نماز کا وقت ہوچکا ہے اور فجر کی نماز کا وقت مختصر ہوتا ہے نماز پڑھ لیتے ہیں نبی کریمﷺ کہیں دور نکل گئے ہیں یہ سوچ کر سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کو ساتھیوں نے امام بنا لیااور ان کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی ۔ ایک رکعت ادا کرچکے تھے اور دوسری رکعت بھی قرات ہورہی تھی کہ اللہ تعالیٰ کےرسول ﷺ تشریف لے آئے دیکھا فجر کی جماعت ہورہی ہے آپﷺ اسی طرح صف میں کھڑے ہوئے اللہ اکبر پڑھ کر نماز شروع کردی ۔

مبیرہ بن شعبہ ؓ فرماتے ہیں جب سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ نے دوسری رکعت مکمل کر سلام پھیرا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ کھڑے ہوکر دوسری رکعت ادا کررہے ہیں ۔ اس حدیث میں دو چیزیں ثابتہوتی ہیں کہ ساری زندگی میں ایک ہی واقعہ پیش آیا ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کی ایک رکعت جماعت سے رہ گئی تھی ۔ یہی واقعہ ہے کہ آپﷺ نے ساری زندگی میں ایک نماز ایسی ہے جو صحابی کے پیچھے ادا کی ہے وہ یہی نماز فجر تھی ۔یہ ہمارے لیے سنت بن گئی کہ اگر کسی کی نماز رہ جائے تو وہ کیسے ادا کرنی ہے اسی پر عمل کرتے ہوئے آج ہم بھی کسی نماز میں تاخیر ہوجائے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ کھڑے ہوکر اپنی نماز کو پورا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس طرح کے تمام سوالات کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہم سب کو اپنی زندگی میں دین پر قائم ودائم رکھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved