موجیں تو اب ہوں گی۔۔۔۔ حکومت نے مو بائل صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی

موجیں تو اب ہوں گی۔۔۔۔ حکومت نے مو بائل صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )موبائل فون صارفین پر عائد بھاری ٹیکسوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر

انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت آئیٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹری کادرجہ دینے ، ٹیلی کام سیکٹر اور موبائل فون صارفین پر عائد مختلف بھاری ٹیکسوں میں بتدریج کمی کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس کا براہ راست فائدہ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو ہو گا۔نئی سم کی خریداری پر فیس وصولی بھی ختم کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ موبائل فونز کی صنعتمیں سرمایہ کاری سے مقامی پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگیا، پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ جلد اسمارٹ فونز برآمد بھی کرے گا ، موبائل اسیسریز بھی پاکستان میں ہی تیار کیجائیں گی۔ انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے مطابق 3 غیر ملکی کمپنیوں کی ماہانہ تجرباتی پیداوار 10 لاکھ موبائل فونز سے تجاوز کرگئی ہے ، ایک مقامی کمپنی کی 200 ڈالر سے کم قیمت والے موبائلز کی ماہانہ پیداوار بھی ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون کی صنعت پھلنے پھولنے سے اب تک 6 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار بھی مل چکا ہے ، پاکستان ماہانہ 36 لاکھ اسمارٹ موبائل فون سیٹس کی مقامی طلب پوری کرنے کے قریب پہنچ گیا۔ حکام پرامید ہیں کہ جلد دنیا بھر کی مارکیٹس میں میڈ اِن پاکستان موبائل فونز نظر آئیں گے، موبائل فونز کیساتھ ٹیبلٹس اور اسیسریز بھی مقامی طور تیار کرنے کیلئے نئی کمپنیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔سیلز ٹیکس استثنیٰملنے سے 200 ڈالر سے زیادہ مالیت کے موبائل فون کی پیداوار بھی جلد متوقع ہے، پالیسی کے تحت مقامی کمپنیز کو موبائل فون کی برآمد پر 3 فیصد ٹیکس چھوٹ ملے گی۔رپورٹ کے مطابق مقامی مینوفیکچرز کی ٹو جی نان اینڈرائیڈ سے فور جی اسمارٹ فون پر منتقلی شروع ہوگئی ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved