خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

امام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں

نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں

کو لوٹو اور دوسری طرف تمہاری نماز خدا کو قبول اور پسند آتی رہے۔ ڈاکو بولا: امام صاحب! میرے اورخدا کے مابین تقریباً سب دروازے بند ہیں۔ میں چاہتا ہوں کوئی ایک دروازہ میرے اور خدا کے مابین کھلا رہے۔ کچھ عرصہ بعد میں حج پر گیا۔ طواف کے دوران دیکھتا ہوں ایک شخص کعبہ کے غلاف سے چمٹ کر کھڑا کہتا جا رہا ہے: میری توبہ، مجھے معاف کردے۔ میں اس نافرمانی کی طرف کبھی پلٹنے والا نہیں۔ پلٹنے والا نہیں۔ میں نے دیکھنا چاہا اس بےخودی کے عالم میں آہیں بھر بھر کر رونے والا کون خوش قسمت ہے۔ کیا دیکھتا ہوں، یہ وہی شخص ہے جسے میں نے بغداد میں ڈاکے ڈالتے دیکھا تھا!!! تب میں نے دل میں کہا: خوش قسمت تھا،جس نے خدا کی طرف جانے والے سب دروازے بند نہیں کر ڈالے؛ خدا مہربان تھا جس نے وہ سبھی دروازے آخر کھول ڈالے! تو کیسے بھی برے حال میں ہو، کتنے ہی گناہگار ہو… خدا کے ساتھ اپنے سب دروازے بند مت کر لینا۔ جتنے دروازے کھلے رکھ سکتے ہو انہیں کھلے رکھنے کےلیے شیطان کے مقابلے پر مسلسل زور مارتے رہنا… اور کبھی ہار مت ماننا۔

کوئی ایک بھی دروازہ یہاں کھلا مل گیا تو کچھ بعید نہیں وہ سب دوروازے ہی کھل جائیں، جن کے بارے میں تمہیں کبھی آس نہ تھی کہ خدا کی جانب سفر میں ان سب خوبصورت راہوں سے تمہارا کبھی گزر ہو گا!!!قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ (الزمر:) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر لی ہے! خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔ رجوع کر لو اپنے پروردگار سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو… خیال رکھنا… خدا کی جانب کبھی پشت مت کرنا!



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved