کرونا سے بچائو کیلئے سبز چائے کتنی موثر ہے ؟یہ مشروب واقعی صحت کیلئے مفید ہے ؟ جانیں 

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قہوہ یا چائے کی مختلف اقسام ہیں اور ان کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہے اگر صحت کے حوالے سے بات کی جائے تو

سبز چائے (گرین ٹی) کے فوائد بہت ہیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسے مقبولیت حاصل ہے۔بیشتر افراد سبز چائے کے فوائد سے واقف ہیں،

کیا وزن کی کمی میں مددگار ہونے سے لے کر امراض قلب کا خطرہ کم کرنے تک، یہ گرم مشروب واقعی صحت کے لیے مفید ہے۔کیا سبز چائے سے لطف اندوز ہونا کوویڈ 19 سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے؟ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔ سوانسیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کہا گیا کہ سبز چائے کووڈ سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود ایک مرکب گیلو کیچن ممکنہ طور پر ایک دوا کی تیاری میں مددگار ہوسکتا ہے جو کوویڈ 19 سے مقابلہ کرسکے گی۔محققین کی جانب سے یہ جانچ پڑتال کی گئی تھی کہ سبزچائے سے کوویڈ19سے مقابلے کے لیے ایک دوا کی تیاری میں کس حد تک مدد مل سکتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ قدرت کی قدیم ترین فارمیسی متعدد ادویات کا خزانہ ہے اور ہمارا سوال یہ تھا کہ کیا ان میں سے کوئی ایک مرکب کووڈ کی وبا سے لڑنے میں معاونت کرسکتا ہے؟اس مقصد کے لیے محققین نے ایسے قدرتی مرکبات کی جانچ پڑتال کی جن کو پہلے ہی آئی اے ٹیکنالوجی نے دیگر کورونا وائرسز کے خلاف مؤثر قرار دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ سبزچائے میں موجود ایک مرکب کووڈ 19 کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور کسی قسم کے کلینکل درخواست کے لیے کافی کام کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ماڈل نے جس مرکب کے بارے میں بتایا وہ گیلو کیچن ہے اور پہلے ہی آسانی سے دستیاب اور

سستا ہے، اب اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ دریافتک یا جاسکے کہ یہ واقعی کووڈ 19 کے علاج یا اس کی روک تھام کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ابتدائی قدم ہے مگر اس سے آگے بڑھ کر تباہ کن کوویڈ 19 وبا کی روک تھام میں مدد ملنے کا امکان ہے۔ محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ قدرتی مصنوعات تاحال وبائی امراض سے لڑنے کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔اب ان کی جانب سے پری کلینکل اور کلینکل تحقیق کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آر سی ایس ایڈوانسز میں شائع ہوئے۔اس کے علاوہ اگر پابندی سے سبز چائے پیتے رہیں تو خون میں شوگر کے اضافے کو بھی سبز چائے سے کنٹرول کرسکتے ہیں، امراض قلب کی روک تھام کے سلسلے میں سبز چائے کے فوائد خون کے وریدوں میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتے ہیں۔ ہائی کولیسٹرول فالج اور دل کے دورے کے اہم وجوہات میں شامل ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved