صبح نیند سے جاگنے پر موڈ کیوں خراب ہوتا ہے؟ اہم راز مل گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اکثر لوگ صبح سو کر اٹھنے کے بعد جسم میں سستی یا کاہلی محسوس کرتے ہیں حتیٰ کہ بستر سے اٹھ کر بیت الخلاء تک

جانے کا فاصلہ طے کرنا بھی طبیعت پر گزراں گرتا ہے، ایسا کیوں ہوتا ہےآپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے لوگ نیند سے اٹھنے کے بعد موڈ میں

کچھ تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں، جیسے اداسی، مایوسی، غصہ، انتہائی کاہلی وغیرہ، اس حالت کو “صبح کی افسردگی” کہا جاتا ہے لیکن کیا یہ معاملہ صرف سستی اور چڑچڑے پن کی حد تک محدود ہے یا پھر کوئی عارضہ ہے اور کیا اس کی وجوہات یا علاج بھی ہیں؟ویب سائٹ “ویری ویل مائنڈ” کی رپورٹ کے مطابق عموماً ایسے لوگ جو صبح موڈ کی خرابی محسوس کرتے ہیں وہ وقت گزرنے کے ساتھ دن میں بہتر ہوجاتے ہیں اور ان کی حالت صبح جیسی نہیں رہتی۔ایسے افراد بغیر کسی وجہ کے موڈ کی خرابی محسوس کرتے ہیں، یہ ان کے مزاج کا حصہ بن جاتا ہے جس کا کوئی واضح سبب نہیں ہوتا۔میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح کے وقت افسردگی کی کوئی ایک خاص وجہ نہیں بتائی، لیکن افسردگی کی مختلف وجوہات ہیں اور ہارمونل عوامل علامات کے وقت پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق صبح کی افسردگی کی کچھ وجوہات یہ ہوسکتی ہیں۔ہارمونل تبدیلیاں دن بھر ہوتی ہیں لیکن صبح کے وقت افسردگی کا ایک سبب ہوسکتی ہیں۔برطانوی بی جے پی جرنل آف فارماسولوجی کے مطابق جب اندھیرا ہوتا ہے تو جسم میلاٹونن تیار کرتا ہے، جو ایک ہارمون ہے جس سے انسان کو بہت نیند آتی ہے اور کورٹیسول صبح کے وقت تناؤ اور افسردگی کا جواب دینے میں کردار ادا کرتا ہے۔جریدے کے مطابق کسی شخص کے جسم میں عدم توازن، نیند کی مقدار اور روشنی کی نمائش مزاج میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے مطابق صبح کے وقت افسردگی میں دیگر

کچھ عوامل ہوسکتے ہیں، جن میں خاندانی یعنی موروثی بیماری، طبی مسئلہ، الکحل یا ایسی دوائیں جن میں الکحل ہو، ادویات کا استعمال کرنا، زندگی کے واقعات جیسے طلاق یا کوئی اور بڑا غم اور زندگی کے مشکل حالات وغیرہ شامل ہیں۔ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق صبح کے وقت افسردگی کا شکار افراد کواکثر ان علامات کا سامنا ہوتا ہے۔ صبح اٹھنے اور بستر سے باہر نکلنے میں دشواری، دن کے آغاز میں توانائی کی شدید کمی، نہانا یا کافی بنانا جیسے سادہ کام کرنے میں دشواری پیش آنا ۔اس کے علاوہ تاخیر سے جسمانی یا عملی کام کرنا، توجہ کی کمی یا توجہ کا فقدان، شدید اکتاہٹ یا مایوسی، ایسی سرگرمیوں میں دلچسپی کا فقدان جو کبھی ان کے لیے خوشگوار تھیں، خٰالی پن کا احساس، بھوک کی کمی، نیند میں اضافہ ہونا (معمول سے زیادہ لمبی نیند)ماہرین صبح کے وقت افسردگی سے نکلنے کے لیے کچھ مشورے دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورزش کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ رات کو جلدی سونے کی عادت بنائیں اور دیر تک مت جاگیں، پوری طرح آرام کریں اور معاملات زیادہ خراب ہونے پر کسی ماہر نفسیات سے لازمی مشورہ کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved