دانتوں کی صفائی ضروری ہے… لیکن کب؟ بڑی خبر آگئی

کیلفورنیا(نیو زڈیسک) دانتوں کی صفائی کا بہتر وقت کون سا ہے؟ یہ ایک عام سوال ہے جو ہر فرد کے ذہنوں میں موجود ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے

خیال میں بہتر وقت کھانے، ناشتے سے پہلے ہے۔ کچھ لوگوں کے نزدیک سب سے بہتر وقت کچھ کھانے پینے کے بعد کا ہے۔لیکن دانتوں کی صفائی

کا بہتر وقت اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے کھانے یا ناشتے میں کیا غذا استعمال کی ہے۔دانتوں کے ڈاکٹرعموماً دن میں دو بار برش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں: ایک بار صبح اور ایک بار شام۔ لیکن چاہے آپ اپنے دانتوں کو ناشتے کے بعد برش کریں یا ناشتے سے پہلے، آپ کے دانتوں کی سفیدی اور چمک کا تعلق اس سے نہیں بلکہ اس بات سے ہے کہ آپ نے اپنے دن کے ابتدائی چند گھنٹوں میں کیا کھایا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈینٹسٹ میڈیسن کیپلین کا کہنا ہے کہ وہ عموماً اپنے مریضوں کو ناشتے کے بعد برش کرنے کا مشورہ دیتی ہیں؛ اور یہ دانتوں پر دھبوں کا سبب بننے والی مائع اور ٹھوس غذاؤں کو صاف کرنے کا بہتر طریقہ ہے۔ ناشتے سے پہلے دانتوں کی صفائی کرنے کے بجائے بعد میں برش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اپنے منہ میں موجود بیکٹیریا کو دانتوں کی حفاظتی تہہ کو گلانے کےلیے کم سے کم وقت دیا ہے۔لیکن ہر وقت کھانے کے بعد برش کرنا بھی درست نہیں۔ اگر آپ نے ناشتے میں تیزابی خصوصیات رکھنے والی غذا اور مشروبات استعمال کیے ہیں تو پھر ناشتے سے پہلے برش کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔ کیوں کہ مالٹے جیسے ترش پھلوں یا اس جیسی تیزابی غذاؤں کے بعد برش کرنے سے آپ کے دانتوں کی حفاظتی تہہ

(انیمل) کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا کی ڈینٹل ایسوسی ایشن تیزابی غذاؤں کے استعمال کے ایک گھنٹے بعد برش کرنے کی تجویز دیتی ہے۔ لیکن اگر آپ کے پاس ایک گھنٹے کا وقت نہیں تو پھر آپ پانی سے کلی کرکے غذائی اجزاء کو صاف کرسکتے ہیں۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق کافی یا مالٹے کا جوس پینے کے فوراً بعد برش کرنے سے برش کے ریشے تیزاب کو انیمل پر رگڑتے ہیں جس سے دانتوں کی حفاظتی تہہ کمزور ہوجاتی ہے اور دانتوں کے ساختی ڈھانچہ کمزور ہوجاتا ہے۔ لہذا تیزابی کھانوں کے بعد برش کرنے کے بجائے پانی سے کلی کرکے غذائی اجزاء کو فلاس (خلال) کی مدد سے صاف کیا جاسکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved