نو سال پرانے ٹوئٹس گلے پڑگئے،انگلش فاسٹ باؤلر کو زندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

لندن (ویب ڈیسک )انگلش فاسٹ باؤلر اولی رابنسن کو ابھی ڈیبیو دیئے ایک ہفتہ بھی گزرا کہ ماضی میں کئے گئے نسل پرستی پر مبنی اور خواتین

مخالف ٹوئٹس نے کھیل کو بریک لگادی،صرف 6 روز قبل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ باؤلر اولی رابنسن کو کرکٹ کھیلنے سے

روک دیا گیا ہے۔اولی رابنسن کےخلاف13-2012 میں متنازع بیانات پرڈسپلنری ایکشن شروع کیا گیا تھا،رابنسن نے ٹوئٹس نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران کئے تھے،جس میں ان پر نسل پرستانہ اور خواتین مخالف متنازع بیانات کا الزام تھا، بعد میں کھلاڑی نے اپنے کئے پر معافی مانگ لی تھی لیکن اب بھی تنازع حل نہ ہوسکا۔۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق رابنسن انکوائری مکمل ہونےتک بین الاقومی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اس دوران ان کے نو سال پرانے ٹوئٹ سامنے آنے پر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے آؤٹ ہوگئے،رابنسن کا کہنا ہے کہ نو سال قبل کئے گئے توئٹس پر شرمندہ ہوں۔انگلش کپتان نے بھی کھلاڑی کے ٹوئٹس کی مذمت کردی، کہا جو ٹوئٹس سامنے آئے وہ قابل قبول نہیں،اولی رابنسن نے بہت بڑی غلطی کی، لیکن کھلاڑی کو برطانوی وزیراعظم کی حمایت مل گئی۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اولی رابنسن کے معاملے پر بہت آگے بڑھ گیا ،رابنسن کی معطلی کا بہت سخت فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے دوبارہ سوچنا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے
پاکستان میں آندھی طوفان نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں،متعددزخمی، افسوسناک خبر
آندھی کیساتھ بارشیںاور۔۔۔۔۔کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں ابھی سے تیاری کرلیں
فوری سکولز پہنچو۔۔ اب مزید سکولز بند نہیں رکھ سکتے ۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کردیا، طلبا کیلئے بڑی خبر
آندھی ، تیز ہوائیں اور گرج چمک ۔۔ بادل کس کس شہر کواپنے حصار میں لینےوالے ہیں؟بڑی خبر

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved