انتظار کی گھڑیاں ختم ،پی ایس ایل کا ڈنکا بج گیا۔۔۔!!!آج کتنے میچ کھیلے جائینگے؟کونسی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ؟ شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

دبئی(نیوز ڈیسک) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا، پی ایس ایل کا ڈنکا بج گیا، آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز دبئی کے گرم موسم میں آمنے

سامنے ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز

آمنے سامنے ہوں گے، میچ ابوظبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔کراچی کنگز پی ایس ایل فائیو کی فاتح ہے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جانے ہیں، کرونا کے باعث ملتوی ہونے سے قبل لیگ کے کراچی میں 14 میچز کھیلے گئے تھے، کراچی کنگز،پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5، پانچ میچز کھیلے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے 4، چار میچز کھیلے۔دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پانچ میچز کھیل کر 6 پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پی ایس ایل کی مشہور ومعروف ٹیم نے تین میچز جیت رکھے ہیں، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرزچوتھے، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطانز کے وکٹ کپیر بلے باز محمد رضوان اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے پانچ میچز میں 297 رنز بنائے، کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 258 رنز کے ساتھ دوسرے ، کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان 200 رنز کے ساتھ تیسرے ، لاہور قلندرز کے فخر زمان 189 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 185 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔پی ایس ایل سکس میں اب تک پشاور زلمی کے ثاقب محمود 12 وکٹیں لیکر کامیاب تریب بولر رہے ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی9 وکٹوں کے ساتھ دوسرے ملتان سلطانز

کے شاہنواز ڈاھانی 9 وکٹوں کے ساتھ تیسرے پشاور زلمی کے وہاب ریاض چوتھے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی 6 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔یو اے ای میں سخت موسم کھلاڑیوں کا امتحان لے گا، دن کے وقت ابوظبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم رات کو گرمی میں کمی اور اوس پڑنے کا خدشہ ہے، کھلاڑیوں کو گرمی اور حبس سے بچانے کے لئے آئس جیکٹ اور آئس کالر دئیے جائیں گے جبکہ انہیں ناریل پانی بھی دیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved