گاڑیاں کتنی سستی ہونے والی ہیں؟گاڑیوں کے خریداروں اورشوقین افرادکیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج آٹوپالیسی کا

اعلان کرینگے ، اس پالیسی کے تین اہداف ہیں، ایک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، دوسرا گاڑیوں کی مقامی سطح پر زیادہ سے زیادہ پیداوار اور تیسرا

گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ۔ اس صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے اردو نیوز کو بتایا کہ ہر سال حکومت بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق فیصلے کرتی ہے ، اس لیے ہر سال گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیاں حکومت کو یہ تاثر دیتی ہیں کہ ہم فوراً گاڑیاں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن عملی طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا آج بھی اون منی کے بغیر مارکیٹ میں گاڑی فروخت نہیں کی جارہی۔ حکومت نے اس کلچر کو ختم کرنے کیلئے کچھ اقدامات تو کیے ہیں لیکن وہ ناکافی ہیں۔آج بھی مختلف کمپنیوں کی طرف سے نئی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں جن کی قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا لیکن ان کی بکنگ جاری ہے ۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل گاڑیوں کی پالیسی پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی تھی اور بجٹ پروپوزل مانگا گیا تھا۔ امید ہے کہ پرانی گاڑیوں اور نئی گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں کمی آئے گی اور پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے بتایا کہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے آٹو انڈسٹری کیلئے خصوصی پیکیج شامل کیا جا رہا ہے جس سے ناصرف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ناصرف آٹو پارٹس پر ڈیوٹی بارے اہم فیصلے لینے جارہے ہیں بلکہ آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ کے پلانٹس کو بھی رعایت دی جائے گی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت 17 نئی کمپنیاں پاکستان میں آٹو مینوفیکچرنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ سات پلانٹس نے کام شروع کر دیا ہے ۔ بجٹ میں آٹو پالیسی کے تحت نئی کمپنیاں متعارف ہوں گی جس سے بہتر فیچر کے ساتھ

سستی گاڑیاں فراہم ہوں گی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے ۔ اس پالیسی کے تین اہداف ہیں۔ ویب سائٹ پاک وہیلز کے بانی و سربراہ سرفراز منج کے خیال میں ہر بار یہ خبر آتی ہے کہ گاڑی سستی ہونے والی ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے ، آج بھی اون منی کے بغیر گاڑی نہیں ملنی، بظاہر حکومت نے یقین دہانی تو کرائی ہے لیکن عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے
پاکستان میں آندھی طوفان نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں،متعددزخمی، افسوسناک خبر

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved