تنہارہنے والے افرادکیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ساتھی تیارکرلیاگیا

ہاگ کانگ(ویب ڈیسک) ہانسن کمپنی نے تنہا رہنے والے افراد کیلئے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو ان کی مدد کرے گا، اس روبوٹ کو

’گریس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ہانسن کا شمار ہانگ کانگ کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئے متعارف کرائے گئے روبوٹ

میں صحت عامہ کو مدنظر رکھا گیا ہے، خاص طور پر اس روبوٹ کو معمر افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ ناصرف تنہائی میں ان سے بات چیت کرے گا بلکہ اچھا ساتھی بھی ثابت ہوا۔اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا چہرہ یورپ یا امریکا میں رہنے والے افراد کی بجائے ایشیائی افراد جیسا بنایا گیا ہے۔گریس نامی یہ روبوٹ ایک خاتون کا روپ دھارے ہوئے ہے اور اسے نرس کا لباس پہنایا گیا ہے۔ اس روبوٹ میں خصوصی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔اس روبوٹ کی ایجاد میں آرٹیفیشل انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ گریس ناصرف چینی بلکہ انگلش کے علاوہ دیگر دو زبانوں میں بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے سربراہ ڈیوڈ ہانسن نے اپنی نئی ایجاد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پھیلی ہوئی ہے، اس صورتحال میں طبی عملے پر بہت زیادہ بوجھ ہے، گریس روبوٹ کی مدد سے ان پر سے یہ بوجھ اترے گا۔ڈیوڈ ہانسن کا کہنا تھا کہ یہ ابھی شروعات ہے، آئندہ مستقبل میں عوام کی حفاظت کیلئے روبوٹک نظام ضرورت بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گریس روبوٹ بالکل انسانوں کی طرح نظر آتے ہیں، اس لئے ایسی ٹیکنالوجیز کی مدد سے ہم لوگوں کی تنہائی کو دور

کرنے کیلئے اہم خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہانسن کمپنی کا 2021ء کے آخر تک ہزاروں کی تعداد میں روبوٹ فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت کتنے اداروں کی نجکاری کرنے جارہے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیاناقابل یقین خبر
چلو بات چیت کرتے ہیں ۔۔مولانا فضل الرحمان کس سے مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی ۔۔ کارکنوں کیلئے بڑادھچکا
’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری
پائی پائی کامحتاج ۔۔ جیکی شیروف مالی بحران کا شکار ہو گئے۔وجہ کیا بنی ؟مداح ہکا بکا رہ گئے
لاہور میں شدید بارش ،نظام زندگی بری طرح متاثر، کون کون سے علاقے متاثر ہو ئے ؟جانیے
کرپشن کی تمام حدیں پار۔۔ وفاق سے پیسہ لے کر سندھ حکومت کون سے ملک منتقل کرتی ہے؟ ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیںگے

خصوصی فیچرز
”پہاڑ جیسا قرض 3دن میں ختم ، انتہائی طاقتور وظیفہ“ مقروض افراد کو ایک بار ضرور یہ پڑھنا چاہیے
اس حرکت کے بعدتم دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا ہےاب تم دونوں میاں بیوی بن کر نہیں رہ سکتےنوجوان مسلمان جوڑے کا گھر کس وجہ سے برباد ہوگیا
بارات کے ساتھ ہاتھی بھی آئے مگر دولہا بھاگ گیا ۔۔ جانیں شادی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا ؟
کمیٹی ڈالنا کیوں حرام ہے۔۔ علما نے فتویٰ دیا۔۔۔کمیٹی ڈالنےوالوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر
ایک بزرگ چائے کے ہوٹل والے سے سونے کےلئے جگہ مانگ رہے تھے، کہ ایک شخص انھیں عمران خان کے ڈیرے پر لے گیاوہاں ان بابا جی کے ساتھ کیا ہوا، حیران کردینے والی تحریر
خدا کی جانب کبھی پشت مت کرناامام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور۔۔۔۔

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved