اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ہٹانے کی درخواست پر عدالت کا بڑا ایکشن ، سپیکر قومی اسمبلی کا حکم دے دیا، راجہ ریاض کو بڑا جھٹکا

لاہور(نیوز ڈیسک)

JS SYNC (NO ADBLOCK BYPASS)

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور

ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں