آزدای کا جشن اور حقیقتی آزادی کی جدوجہد۔۔تحریک انصاف کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

آزدای کا جشن اور حقیقتی آزادی کی جدوجہد

JS SYNC (NO ADBLOCK BYPASS)

تحریک انصاف کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی

آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 14 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ موجودہ

حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہٰذا حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں