کیا پتہ کون کب وفاداریاں بدل لے۔۔قمر الزمان کائرہ نے عمران خان کو سرپرائز دے دیا ، ملکی سیاست میں نیا موڑ۔۔ یہ تو ہوتاہے پھر

کیا پتہ کون کب وفاداریاں بدل لے

JS SYNC (NO ADBLOCK BYPASS)

قمر الزمان کائرہ نے عمران خان کو سرپرائز دے دیا ، ملکی سیاست میں نیا موڑ۔۔ یہ تو ہوتاہے پھراسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیئر سیاستدان قمر زمان کائرہ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔ اب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، اتحاد کی پیش کش کرنا جمہوری طریقہ ہے ان

کے اتحادی ان سے ناراض تھے.انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کسی سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟دوسری جانب تحریک انصاف نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے

انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت چار اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ، الیکشن کمیشن کو نوٹس کا معلوم ہے اس کے باوجود شیڈول جاری کردیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا پانچ اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے، پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں