اب لوگ مجھے گلے لگا کر رونے لگتے ہیں ۔۔ عامر لیاقت حسین کے ہم شکل ان کی وفات کے بعد لوگوں کے سامنے چپ کیوں ہو جاتے ہیں؟

اب لوگ مجھے گلے لگا کر رونے لگتے ہیں ۔۔

JS SYNC (NO ADBLOCK BYPASS)

عامر لیاقت حسین کے ہم شکل ان کی وفات کے بعد لوگوں کے سامنے چپ کیوں ہو جاتے ہیں؟سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد جہاں اب دنیا انہیں اچھے الفاظ میں یاد کر رہی ہے وہیں اب ان کا ہم شکل بھی افسردہ ہے۔کراچی کے عثمان فیروزی مشہور اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کے ہم شکل ہیں، عثمان کہتے ہیں کہ شکل و صورت کی تو اللہ کی دین ہے، لیکن میں اسے تحفہ سمجھ کر اسے استعمال کر رہا ہوں۔عثمان نے عامر لیاقت حسین کی نقالی

بھی کچھ اس انداز سے کی کہ سب کو نہ صرف عامر کی یاد آنے لگی بلکہ آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے۔صحافی شایان سلیم نے عثمان کا انٹرویو لیا تھا جس میں انہوں نے عامر کی یادوں کو تازہ کیا۔عثمان کا کہنا تھا کہ میری ماں کو مجھ سے بچھڑے 14 سال ہو گئے ہیں، والدہ کے پاس جاتا ہوں اور ان ماؤں کے پاس بھی جن کے

بچے انہیں اولڈ ہوم میں چھوڑ آتے ہیں۔ایک واقعہ بتاتے ہوئے عثمان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جب میں اولڈ ہوم میں داخل ہوا تو ایک ماں جو بزرگ تھیں بھاگی بھاگی میرے پاس آئیں اور کہا کہ تو ہمیں چھوڑ کر کیوں گیا؟ دیکھا میرے اللہ نے تجھے واپس بھیج دیا ہے۔ کافی دنوں بعد انہیں اس بات کا احساس دلایا گیا کہ میں عامر کا ہم شکل ہوں۔لوگ دیکھ کر گلے لگا لیتے ہیں، عثمان کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کو یقین آ گیا ہے کہ عامر لیاقت تکلیف میں تھا، لیکن اب وہ اس جگہ جا چکا ہے جہاں سے واپس نہیں آ سکت ہے، لیکن اچھی بات ہے کہ لوگوں کو احساس ہو گیا کہ وہ کس تکلیف میں تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں