بالی وڈ کے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ کے حوالے سے افسوسناک خبر

ممئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے سینیئر اداکار

JS SYNC (NO ADBLOCK BYPASS)

نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ (Onomatomania) نامی مرض کا شکار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیرالدین شاہ نے بتایا ہے کہ وہ مرض اونوماٹومینیا(0nomatomania) میں مبتلا ہیں جس میں انسان ایک لفظ یا جملہ بار بار دہراتا ہے۔یوٹیوب پر نشرہونے والے ایک پروگرام میں اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں مذاق نہیں

کررہا، آپ اس بیماری کے بارے میں لغت میں پڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اونوماٹومینیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا جملے کو دہراتے رہتے ہیں، سوائے اس کے کہ آپ اسے سننا پسند کریں۔نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میں یہ ہر

وقت کرتا رہتا ہوں لہٰذا میں کبھی آرام سے سو بھی نہیں پاتا۔ماہرین کے مطابق Onomatomania کوئی بیماری یا خرابی نہیں ہے۔ یہ صرف ایک اصطلاح ہے جسے لوگ ان الفاظ یا فقروں کے لیے استعمال کرتے ہیں جنہیں وہ واقعی دہرانا پسند کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کن ہو سکتا ہے جب یہ آپ کی روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈالنے لگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں