پروفیسر کی ٹیم سے چھٹی۔۔ محمد حفیظ کے چاہنےوالوں کیلئے پریشان کن خبر

پروفیسر کی ٹیم سے چھٹی۔۔

محمد حفیظ کے چاہنےوالوں کیلئے پریشان کن خبر ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈرمحمد حفیظ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی جس میں محمد حفیظ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیےہوم سیریز سے

دستبردار ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم

شرکت کا امکان ہے۔واضح رہےکہ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔