مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ شروع، اسرائیلی طیاروں نے اہم ترین اسلامی ملک پر بمباری کردی ،ہلاکتیں

مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ شروع

اسرائیلی طیاروں نے اہم ترین اسلامی ملک پر بمباری کردی ،ہلاکتیں دمشک(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں دو عام شہریوں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی جارحیت میں شام کے وسطی

علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ شامی ائیر ڈیفنس نے حمص شہر پر کیے جانے والے حملے کو روکنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کی پڑوسی

فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے میزائل داغے جس میں زخمی ہونے والوں میں 6 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔