پمپس کی ہڑتال کے دوران کن مخصوص گاڑیوں کو پیٹرول فراہم کیا جائے گا؟پاکستانی یہ خبر ضرورپڑھیں

پمپس کی ہڑتال کے دوران کن

مخصوص گاڑیوں کو پیٹرول فراہم کیا جائے گا؟پاکستانی یہ خبر ضرورپڑھیں اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور پمپس پر رش لگ گیا ہے۔سرحد پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالماجد نے بھی صوبہ خیبرپختونخوا میں پمپس

بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے1600 نجی پیٹرول پمپس کل سے بند رہیں گے جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے 125 نجی پیٹرول پمپس بھی بند رہیں گے۔ان کا کہنا

تھاکہ ایمبولینس اورریسکیو گاڑیوں کو پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 6 فیصدمارجن کامطالبہ پورا ہونے تک ہڑتال جاری رہے گا۔