کورونا کی نئی لہر یا سموگ۔۔ تعلیمی ادارے کب تک بند ہوں گے۔۔ وفاقی وزیر تعلیم نے بتادیا،والدین اور بچوں کیلئے بڑی خبر

کورونا کی نئی لہر یا سموگ۔۔

تعلیمی ادارے کب تک بند ہوں گے۔۔ وفاقی وزیر تعلیم نے بتادیا،والدین اور بچوں کیلئے بڑی خبر لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ، اب سموگ کے تدارک کے لئے سکول بند نہیں کئے جا سکتے ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی اے لاہور کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح کیا ،

گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، مختلف شہروں میں این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے ۔ این سی اے کے گریجوایٹس کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بلز پر واویلا کیا جا رہا ہے ، اپوزیشن نے بل پاس کرنے میں رکاوٹ دالنے کی کوشش کی،

اپنےنمبرزپورےنہیں کرسکتےتوواویلاکیوں کررہےہیں۔